ترقی یافتہ ملکوں میں کورونا ٹیسٹ کی رفتار تیز مریض بھی زیادہ
دنیا کے ترقی یافتہ ملکوں میں کورونا وبا تیزی سے پھیلی تاہم وہاں ٹیسٹنگ کی رفتار بھی تیز ہے اٹلی اور جرمنی جیسے ملک اپنی پانچ فی صد آبادی کا کورونا ٹیسٹ کرچکے جب کہ امریکا اور روس کورونا ٹیسٹ کی تعداد کے حساب سے سب سے آگے ہیں
خبر ایجنسی کے مطابق امریکا 43 لاکھ 26 ہزار ٹیسٹ کر چکا جبکہ روس میں اب تک 24 لاکھ افراد کے کورونا ٹیسٹ ہو چکے ہیں جرمنی 20 لاکھ 72ہزار اور اٹلی 15 لاکھ 13 ہزار افراد کے ٹیسٹ کر چکا
فرانس اور برطانیہ میں ٹیسٹنگ کی تعداد کم ہے اور ان سے زیادہ ٹیسٹ ترکی کرچکا ہے سوئٹزرلینڈ پرتگال آئرلینڈ آسٹریا اور اسرائیل نے بھی اپنی پانچ فی صد آبادی کی کورونا ٹیسٹنگ مکمل کرلی ہے
متحدہ عرب امارات اپنی سولہ فی صد آبادی کا کورونا ٹیسٹ کرکے پہلی صف میں کھڑا ہے بھارت 5 لاکھ اور پاکستان سوا لاکھ افراد کے ٹیسٹ کرسکے ہیں
ماہرین کا کہنا ہے کہ ترقی پذیر ملکوں میں کورونا ٹیسٹ تیزی سے نہیں ہو رہے اس لیے وہاں مریضوں کی اصل تعداد بھی سامنے نہیں آ رہی
No comments:
Post a Comment