ca-app-pub-5885948388119491~6938255745 N-S-K: کورونا نے وادی ہنزہ کو بھی ویران کردیا

Sunday, April 26, 2020

کورونا نے وادی ہنزہ کو بھی ویران کردیا

کورونا نے وادی ہنزہ کو بھی ویران کردیا

ہنزہ میں ہر سال موسم بہار میں سیاحوں کا رش لگ جاتا تھا لیکن اس سال کورونا وائرس نے وادی کو ویران کردیا ہے
وادی ہنزہ کی گلیاں سنسان ہیں اور سیاحت کا مرکز کریم آباد  دویکر عطاآباد جھیل اور خنجرآب سمیت ہر سیاحتی مقام پر سناٹا ہے
وادی ہنزہ میں موسم بہار کے رنگ ہر طرف پھیلے ہوئے ہیں لیکن ان نظاروں سے لطف اندوز ہونےوالے سیاح اس سال یہاں نہیں 
کورونا وائرس نے جہاں سار ی دنیا کو اور ہر شعبہ کو متاثر کیا ہے وہیں سیاحت سے وابستہ دو پیشوں ٹورازم انڈسٹری اور ہوٹل انڈسٹری سے وابستہ لوگ بھی شدید متاثر ہیں وادی میں اس وقت تقریبًا تمام ہوٹلز ہی خالی ہیں
گلگت بلتستان میں بیشتر لوگوں کا روزگار سیاحت سے وابستہ ہے بہت سے لوگوں نے نئے ہوٹلرز اور مزید تزین و آرائش کےلئے بینکوں سے قرض لےکر تعمیرات کا کام شروع کیا تھا جو کہ اب رک گیاہے
خواتین نے بھی بڑھتی ہوئی سیاحت سے روزگار کمانے کے لیے یہ شعبہ اپنایا لیکن عالمی وبانے ان کا روزگار چھین لیا
ہر سال موسم بہار سے سردیوں کی آمد تک سیاحوں سے بھری رہنےوالی یہ حسین وادی سیاحوں سے خالی ہے
ہوٹلر انڈسٹری اور سیاحت بری طرح متاثر ہے،اس سے وابستہ لوگوں نے حکومت سے پیکیج کے اعلان کا مطالبہ کیاہے

No comments:

Post a Comment