ca-app-pub-5885948388119491~6938255745 N-S-K

Friday, April 10, 2020

کے پی میں کورونا سے مزید 3 افراد انتقال کرگئے

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے مزید 3 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں مرنے والوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے
محکمہ صحت کے پی کے کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث انتقال کرنے والے افراد کا تعلق سوات مالاکنڈ اور لوئر دیر سے ہے
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے جبکہ صوبے بھر میں کورونا کے مزید نئے 39 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 656 ہوگئی جبکہ کے پی کے میں سب سے زیادہ131 کورونا کیسز پشاور سے رپورٹ ہوئے ہیں
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں 131 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ کے پی کے میں کورونا وائرس کے مشتبہ کیسز کی تعداد880 ہے

No comments:

Post a Comment