سانپ اور مگر مچھ کی کھال سے فیس ماسک تیار
امریکی ریاست فلوریڈا کی ایک کمپنی کی جانب سے کووڈ-19 فیس ماسک کو سانپ کی کھال سے تیار کیا گیا ہے
آل امریکن گیٹر نامی کمپنی سانپ اور مگر مچھ کی جلد سے مختلف مصنوعات بنانے والی کمپنی ہے جس کی جانب سے اب سانپ کی کھال سے فیس ماسک تیار کیا گیا جس میں این 95 ماسک کی طرح فلٹر بھی لگا ہوا ہے
کمپنی کے مالک کا کہنا ہے کہ یہ عالمی وبا کب تک رہے گی اس کے بارے میں کچھ کہا نہیں جاسکتا یہی وجہ ہے کہ لوگ اب فیس ماسک کو بطور فیشن پہننا چاہتے ہی
کمپنی کی جانب سے سانپ کی کھال سے بنا فیس ماسک 90 ڈالر جبکہ مگر مچھ کی کھال سے بنا فیس ماسک 120 ڈالر میں فروخت کیا جا رہا ہے
No comments:
Post a Comment