ca-app-pub-5885948388119491~6938255745 N-S-K: پاکستان کی لاٹری نکل آئی

Tuesday, April 21, 2020

پاکستان کی لاٹری نکل آئی

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی سعودی اعلان سے پاکستان کی لاٹری نکل آئی


جہاں ایک طرف دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے معیشت سست روی کی شکار ہے تو وہیں ایک تازہ ترین صورتحال کی وجہ سے پاکستانی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع کی جا رہی ہے
اس کی وجہ دنیا میں سب سے زیادہ تیل برآمد کرنے والے ملک سعودی عرب کی جانب سے یہ اعلان ہے کہ وہ تیل کی قیمتوں میں کمی کر رہا ہے
سعودی عرب نے جمعے کے روز روس سے تیل کی پیداوار میں کمی لانے سے متعلق مذاکرات ناکام ہونے کے بعد یہ اعلان کیا تھا جس کے بعد سے دنیا بھر کی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے گراوٹ دیکھنے میں آئی
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی سطح پر تیل کی مانگ میں کمی سے نمٹنے کے لیے گذشتہ دنوں تیل کے دو بڑے پیداواری ممالک سعودی عرب اور روس کے درمیان مذاکرات ہوئے تھے
سعودی عرب کی قیادت میں تیل پیدا کرنے والے 14 ممالک کی تنظیم اوپیک نے روس سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ تیل کی مانگ میں آنے والی کمی سے نمٹنے کے لیے اپنی پیداوار میں کمی لائے
مگر ان مذاکرات میں ناکامی کے بعد سعودی عرب نے اپنے تیل کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے
مجموعی طور پر تیل کی قیمت اس سے قبل اس سطح پر جنوری سنہ 2016 میں تھی اور یہ گذشتہ 16 سالوں میں تیل کی سب سے کم قیمت کے نزدیک ہے
اس صورتحال پر ماہرینِ معاشیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے لاٹری نکل آئی ہے اور تیل کی قیمتوں میں کمی سے مستقبل قریب میں عوام کو اور تیل پر منحصر صنعتوں کو بھی فائدہ حاصل ہوگا
تاہم ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت عوام کو اس کا پورا فائدہ نہیں پہنچا سکے گی

No comments:

Post a Comment