ca-app-pub-5885948388119491~6938255745 N-S-K: April 2020

Thursday, April 30, 2020

7 million package for Shaheed Front Line employees from Corona

کورونا سے شہید فرنٹ لائن ملازمین کو 70 لاکھ کا پیکیج دینگے اجمل وزیر

خیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے شہید ہونے والے فرنٹ لائن ملازمین کو 70 لاکھ روپے کا پیکیج دیا جائے گا

12 deaths in 24 hours

24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ 12 اموات آج ہوئیں وزیر اعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث12 اموات ہوئی ہیں جو پوری کورونا ایمرجنسی میں سب سے زیادہ ہیں
صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ آج کورونا کے 358 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس وباء کے مزید 53مریض صحتیاب ہوئے ہیں
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 53 صحتیاب ہونے والے مریضوں کے برعکس 358 نئے کیسز آنا پریشان کن ہے
انہوں نے بتایا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 2578 ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد ابھی تک کیے گئے ٹیسٹ کی کُل تعداد 54377 ہو چکی ہے
وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں کُل کیسز کی تعداد 6053 ہوگئی ہے اب تک 1222 مریض صحتیاب ہوئے جو کُل تعداد کا 20.2 فیصد ہے جبکہ مزید 12 اموات کے ساتھ اموات کی کل تعداد 112 ہوگئی ہے
انہوں نے بتایا کہ سندھ میں کورونا کے 4721 مریض زیرعلاج ہیں 3473 مریض گھروں میں آئیسولیٹ ہیں 741 مریض آئیسولیشن مراکز اور 505 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، جبکہ 30 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور 17 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 358 نئے کیسز میں 284 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے، ضلع جنوبی کراچی میں 72 ضلع شرقی میں 62 اورضلع غربی میں 58کورونا کے نئے کیسز ہوئے ہیں، ضلع وسطی میں 45 کورنگی میں 32 اور ملیر میں 15 کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں
مراد علی شاہ نے سندھ کے دیگر شہروں کے حوالے سے بتایا کہ وہاں نئےکیسز کی تعداد 58 ہے جس میں شکارپور میں 34 دادو میں6 حیدرآباد میں5، سانگھڑ میں 4 اور سکھر میں 3 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں
وزیراعلیٰ نے کہا کہ جیکب آباد میں 2، جامشورو مٹیاری نوشہرو فیروز اور ٹھٹھہ میں ایک ایک کیسز سامنے آئے کورونا کے باعث انتقال کرنے والے43 مریضوں کی عمر 60 سے 69 سال تھی، 27 انتقال کرنے والوں کی عمر 70 سال تھی، 26 انتقال کرنے والوں کی عمر 50 سے 59 کے درمیان تھی اور 9 انتقال کرنے والوں کی عمر 40 سے 49 کے درمیان تھی
انہوں نے بتایا کہ صوبے میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں میں 73 فیصد مرد ہیں

Wednesday, April 29, 2020

The Worlds End (2013) Hindi Dubbed Movie

Movie Name : 
The Worlds End
Category : 
Hollywood Hindi Dubbed Full Movies 2013
Genre : 
Action, Comedy, Sci-Fi,
Starcast : 
Simon Pegg, Nick Frost, Martin Freeman
Duration : 
1H 49Min
Language : 
Hindi + English
Source:
BlueRay

کورونا ٹیسٹ کی رفتار تیز

ترقی یافتہ ملکوں میں کورونا ٹیسٹ کی رفتار تیز مریض بھی زیادہ

دنیا کے ترقی یافتہ ملکوں میں کورونا وبا تیزی سے پھیلی تاہم وہاں ٹیسٹنگ کی رفتار بھی تیز ہے اٹلی اور جرمنی جیسے ملک اپنی پانچ فی صد آبادی کا کورونا ٹیسٹ کرچکے جب کہ امریکا اور روس کورونا ٹیسٹ کی تعداد کے حساب سے سب سے آگے ہیں
خبر ایجنسی کے مطابق امریکا 43 لاکھ 26 ہزار ٹیسٹ کر چکا جبکہ روس میں اب تک 24 لاکھ افراد کے کورونا ٹیسٹ ہو چکے ہیں جرمنی 20 لاکھ 72ہزار اور اٹلی 15 لاکھ 13 ہزار افراد کے ٹیسٹ کر چکا
فرانس اور برطانیہ میں ٹیسٹنگ کی تعداد کم ہے اور ان سے زیادہ ٹیسٹ ترکی کرچکا ہے سوئٹزرلینڈ پرتگال آئرلینڈ آسٹریا اور اسرائیل نے بھی اپنی پانچ فی صد آبادی کی کورونا ٹیسٹنگ مکمل کرلی ہے
متحدہ عرب امارات اپنی سولہ فی صد آبادی کا کورونا ٹیسٹ کرکے پہلی صف میں کھڑا ہے بھارت 5 لاکھ اور پاکستان سوا لاکھ افراد کے ٹیسٹ کرسکے ہیں
ماہرین کا کہنا ہے کہ ترقی پذیر ملکوں میں کورونا ٹیسٹ تیزی سے نہیں ہو رہے اس لیے وہاں مریضوں کی اصل تعداد بھی سامنے نہیں آ رہی

کوروناوائرس کے حملوں کی شدت کمزور

سگریٹ نوش مریضوں پر کوروناوائرس کے حملوں کی شدت کمزور
ایک سائنسی تحقیق کے تجزیہ سے یہ حیرت انگیز بات سامنے آئی ہے کہ سگریٹ نوشی کرنے والے افراد میں کورونا وائرس اتنے سنگین اور مہلک اثرات مرتب نہیں کررہا جتناکہ سمجھا جارہا تھا
برطانوی ٹیبلائیڈ کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے یونیورسٹی کالج لندن کےمحقیقین نے 28 تجزیاتی پیپرز کا مطالعہ کیا اور یہ نتیجہ اخذ کیا کہ اسپتال آنے والے کورونا مریضوں میں سگریٹ نوشی کرنے والوں کا تناسب اندازوں سے بہت کم تھا
پبلک ہیلتھ کے ایک پروفیسر نے اس حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تمباکو نوشی اور کورونا وائرس میں کوئی غیرمرعی معاملہ ہے اور اس حیرت انگیز معاملے کے سامنے آنے کے بعد سائنسدان اس کا پتہ لگانے کے لیے سرجوڑ کر بیٹھ گئے ہیں
برطانیہ میں کیے گئے ایک مطالعہ سے معلوم ہوا کہ وہاں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے جو مریض اسپتالوں میں لائے گئے ان میں سگریٹ نوشی کرنے والوں کا تناسب صرف پانچ فیصد تھا، جو کہ ملک میں سگریٹ نوشی کرنے والے ساڑھے چودہ فیصد کا صرف ایک تہائی تھے
فرانس میں تو یہ تعداد چار گنا کم تھی جبکہ چین میں کی گئی ایسی ہی تحقیق میں یہ تعداد کل مریضوں کا 3 اعشاریہ 8 فیصد تھا، یاد رہے کہ چین کی آدھی سے زیادہ آبادی پابندی سے سگریٹ نوشی کرتی ہے
اس تجزیاتی تحقیق میں دو پیپرز ایسے بھی تھے جن میں بتایا گیا تھا کہ سگریٹ نوشوں میں وائرس کی تشخیص ہوتی ہے تو امکان یہ ہوتا ہے کہ یہ بہت زیادہ بیمار ہونگے اور انھیں وینٹی لیٹشن کی ضرورت پڑے گی
البتہ تحقیق کاروں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ غالباً اسپتال مریضوں کی سگریٹ نوشی کرنے کے معاملے کو مناسب طریقے سے ریکارڈ نہیں کررہے ہیں اور امکانی طور پر اسکی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ اسپتال بہت زیادہ مصروف ہیں مریض اس قدر بیمار اور لاغر ہوجاتے ہیں کہ وہ جواب دے نہیں پاتے یا پھر لوگ جھوٹے جوابات بھی دیتے ہیں
اب تحقیق کار معاملے کا پتہ چلانے کی کوشش کررہے ہیں کہ کیا سگریٹ نوشی اور کورونا میں کوئی ایسا معاملہ ہے کہ یہ سگریٹ نوش مریضوں پر وائرس اتنے شدید اثرات مرتب نہیں کررہا جتنے کہ یہ سگریٹ نوشی نہ کرنے والے افراد پر کررہا ہے
اس سے پہلے گزشتہ ماہ پانچ تحقیق میں بھی بالکل ایسے ہی نتائج سامنے آئے تھے، بظاہر سگریٹ نوشی اس حوالے سے خطرناک ہوسکتی ہے لیکن سگریٹ نوش مریضوں پر وائرس کے حملے زیادہ مہلک نظر نہیں آئے

لاک ڈاؤن کے قدرتی اور جنگلی حیات پر مثبت اثرات

لاک ڈاؤن کے قدرتی اور جنگلی حیات پر مثبت اثرات

لاک ڈاؤن کے قدرتی اور جنگلی حیات پر مثبت اثرات سامنے آنے لگے
کراچی کے قریب ناردرن بائی پاس پر پہلی بار ہرنوں کو اپنی قدرتی آماج گاہ سے باہر گھومتے پھرتے دیکھا گیا
یہ ہرن دو گروپ کی شکل میں اپنی آماجگاہ سے ایک عام جگہ پر آئے
تاہم کچھ دیر بعد یہ تمام ہرن واپس اپنی آماجگاہ پر واپس چلے گئے
اس حوالے سے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کچھ دن قبل دوسرے جانوروں کو بھی یہاں دیکھا گیا تھا

سانپ اور مگر مچھ کی کھال سے فیس ماسک تیار

سانپ اور مگر مچھ کی کھال سے فیس ماسک تیار
امریکی ریاست فلوریڈا کی ایک کمپنی کی جانب سے کووڈ-19 فیس ماسک کو سانپ کی کھال سے تیار کیا گیا ہے
آل امریکن گیٹر نامی کمپنی سانپ اور مگر مچھ کی جلد سے مختلف مصنوعات بنانے والی کمپنی ہے جس کی جانب سے اب سانپ کی کھال سے فیس ماسک تیار کیا گیا جس میں این 95 ماسک کی طرح فلٹر بھی لگا ہوا ہے
کمپنی کے مالک کا کہنا ہے کہ یہ عالمی وبا کب تک رہے گی اس کے بارے میں کچھ کہا نہیں جاسکتا یہی وجہ ہے کہ لوگ اب فیس ماسک کو بطور فیشن پہننا چاہتے ہی
کمپنی کی جانب سے سانپ کی کھال سے بنا فیس ماسک 90 ڈالر جبکہ مگر مچھ کی کھال سے بنا فیس ماسک 120 ڈالر میں فروخت کیا جا رہا ہے

اڑنے والی موٹر سائیکل

چینی شہری نے اڑنے والی موٹر سائیکل بنالی

چینی صوبے ہُنان کے ایک شہری ژہاؤ دیلی نے 30 فٹ کی بلندی پر اڑنے والی موٹر سائیکل بنالی ہے
چینی شہری نے اپنی موٹر سائیکل پر بیٹھ کر پرواز کا مظاہرہ بھی کیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی
اڑنے والی موٹر سائیکل کی فوٹیج اس سے قبل بھی سامنے آئی تھی تاہم اب اس میں مزید تبدیلیاں کی گئی ہیں اور یہ 30 فٹ کی بلندی تک اڑ سکتی ہے

شہابِ ثاقب کا انوکھا نظارہ

برازیل / آسمان پر شہابِ ثاقب کا انوکھا نظارہ

برازیل میں رات میں ترتیب پانے والا ایک انوکھا نظارہ دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے جب تیزی سے سفر کرتے شہابِ ثاقب نے آسمان کو روشن کر دیا
برازیل میں یہ انوکھا نظارہ اس وقت دیکھا گیا جب شہابِ ثاقب زمین پر آگرا
لوگوں کا کہنا ہے کہ اندھیرے آسمان پر آگ کا یہ گولہ نہایت تیزی سے گزرتا ہے کہ جس سے آسمان اس طرح روشن ہو جاتا ہے جیسے کوئی لائٹ شو یا آتش بازی جاری ہو

سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن میں نرمی

سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے پر غور
سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے پر غور شروع کردیا ہے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کل صدر مملکت اور وزیر اعظم کو اعتماد میں لیں گے

Tuesday, April 28, 2020

پاکستانی پرچم کے رنگ

سوئس پہاڑ پاکستانی پرچم کے رنگ میں رنگ گیا

دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے جان لیوا کورونا وائرس سے دوچار پاکستان سے اظہار یکجہتی کرنے کے لیے سوئزرلینڈ کے قصبے زرمٹ کے مشہور پہاڑ میٹرہارن کو پاکستانی جھنڈے کے رنگ میں رنگ دیا گیا

بیروزگاروں کیلئے وفاق کا پیکیج

بیروزگاروں کیلئے وفاق کا بڑا پیکیج رجسٹریشن کرانے والوں کو فی کس12 ہزار روپےملیں گےبند ہونے والےچھوٹےکاروباری اداروں کابجلی بل3ماہ وفاق ادا کرے گا



اسلام آباد ایجنسیاں وفاقی حکومت نے لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے چھوٹے تاجروں کے لیے 50 ارب روپے کے وزیراعظم چھوٹا کاروبار امدادی پیکیج جبکہ بیروزگار ہونے والے افراد اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کے لیے 75 ارب روپے کے بڑے پیکج کا اعلان کردیا

مزیدتفصیل:https://zee.gl/dni8

Monday, April 27, 2020

سعودی آرٹسٹ کی پینٹنگ مقبول

سعودی آرٹسٹ کی پینٹنگ کیوں مقبول ہوئی

سعودی آرٹسٹ نبیلہ ابوالجدائل کی بنائی گئی ایک شاہکار تصویر جس میں صفائی پر مامور ایک شخص گھٹنوں کے بل بیٹھا خدا کے گھر کا واحد عبادت گزار ہے سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے
 مصورہ نے اپنی نئی پینٹنگ کے ذریعے انتہائی فکر انگیز پیغام دیتے ہوئے یہ منظر کشی کی ہے کہ دنیا کے ایک ارب 80 کروڑ مسلمانوں میں سے صرف مقدس مقام کی صفائی ستھرائی پر مامور اس شخص کو  آج بھی یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ کعبے کے سامنے بیٹھ کر دعا مانگ سکتا ہے

18 ویں ترمیم خامیاں

                             18                              ویں ترمیم میں کچھ خامیاں نظر آئی ہیں پی پی رہنما کو مکمل معلومات نہیں اسد عمر


 وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ 18 ویں ترمیم میں کچھ خامیاں نظر آئی ہیں 18 ویں ترمیم صحیح سمت کی طرف قدم تھا لیکن ابھی بھی نامکمل ہے کیونکہ صوبائی حکومتوں تک تو اختیارات پہنچ گئے تاہم مقامی حکومتوں کو اختیارات نہیں ملے جب تک وفاق اور صوبے ساتھ ملکرکام نہیں کرینگے تو معاملات حل نہیں ہونگے

Project Ghazi (2019) Urdu Full Movie ( Pakistani )

Movie Name : 
Project Ghazi (2019) Urdu Full Movie
Genre : 
Action, Sci-Fi, Thriller
Starcast : 
Sheheryar Munawar Siddiqui, Syra Shehroz, Adnan Jaffar
Language : 
Urdu
Source: 
HDTVRip

Sunday, April 26, 2020

Prince of Persia The Sands of Time (2010) Hindi Dubbed Movies

Movie Description : 
A young fugitive Prince and Princess must stop a villain who unknowingly threatens to destroy the world with a special dagger that enables the magic sand inside to reverse time.
Movie Name : 
Prince of Persia The Sands of Time (2010) Hindi Dubbed Movies
Genre : 
Action, Fantasy
Starcast : 
Jake Gyllenhaal, Gemma Arterton, Ben Kingsley, Alfred Molina
Duration : 
1H 55Min
Language : 
Hindi + English

The Willoughbys (2020) Hindi Dubbed Movie

Movie Name : 
The Willoughbys
Genre : 
Animation, Comedy, Drama
Starcast : 
Will Forte, Martin Short, Alessia Cara
Duration : 
1H 30Min
Language : 
Hindi + English
Source: 
HDRid
Download:https:https://zee.gl/a9VpInoL

G Force (2009) Hindi Dubbed Movie

Movie Name : 
G Force (2009) Hindi Dubbed Movie
Genre : 
Action, Adventure, Fantasy
Starcast : 
Will Arnett, Penélope Cruz, Zach Galifianakis
Language : 
Hindi + English

Red: Werewolf Hunter (2010) Hindi Dubbed Full Movie


Movie Name : 
Red: Werewolf Hunter
Genre : 
Fantasy, Horror
Starcast : 
Felicia Day, Kavan Smith, Stephen McHattie
Language : 
Hindi + English
Source: 
HDRip
 Download:https:https://zee.gl/ff5hR2N




Hyperfutura (2013) UNRATED Hindi Dubbed Movie

Movie Name : 
Hyperfutura 
Genre : 
Sci-Fi, Thriller,
Starcast : 
Eric Kopatz, Karen Corona, Gregory Kiem
Language : 
Hindi + English
Source: 
HDRip
Download:https:https://zee.gl/jzeTb9q

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری

جاپان میں میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کیخلاف بھوک ہڑتال

جنگ جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی نیب کے ہاتھوں بے جا گرفتاری کے خلاف دنیا بھر میں آواز بلند کی جارہی ہے
میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف جاپان میں صحافیوں کے حقوق کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل پریس کلب جاپان کے زیر اہتمام سفارتخانہ پاکستان کے سامنے بھوک ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے

کورونا نے وادی ہنزہ کو بھی ویران کردیا

کورونا نے وادی ہنزہ کو بھی ویران کردیا

ہنزہ میں ہر سال موسم بہار میں سیاحوں کا رش لگ جاتا تھا لیکن اس سال کورونا وائرس نے وادی کو ویران کردیا ہے
وادی ہنزہ کی گلیاں سنسان ہیں اور سیاحت کا مرکز کریم آباد  دویکر عطاآباد جھیل اور خنجرآب سمیت ہر سیاحتی مقام پر سناٹا ہے
وادی ہنزہ میں موسم بہار کے رنگ ہر طرف پھیلے ہوئے ہیں لیکن ان نظاروں سے لطف اندوز ہونےوالے سیاح اس سال یہاں نہیں 
کورونا وائرس نے جہاں سار ی دنیا کو اور ہر شعبہ کو متاثر کیا ہے وہیں سیاحت سے وابستہ دو پیشوں ٹورازم انڈسٹری اور ہوٹل انڈسٹری سے وابستہ لوگ بھی شدید متاثر ہیں وادی میں اس وقت تقریبًا تمام ہوٹلز ہی خالی ہیں
گلگت بلتستان میں بیشتر لوگوں کا روزگار سیاحت سے وابستہ ہے بہت سے لوگوں نے نئے ہوٹلرز اور مزید تزین و آرائش کےلئے بینکوں سے قرض لےکر تعمیرات کا کام شروع کیا تھا جو کہ اب رک گیاہے
خواتین نے بھی بڑھتی ہوئی سیاحت سے روزگار کمانے کے لیے یہ شعبہ اپنایا لیکن عالمی وبانے ان کا روزگار چھین لیا
ہر سال موسم بہار سے سردیوں کی آمد تک سیاحوں سے بھری رہنےوالی یہ حسین وادی سیاحوں سے خالی ہے
ہوٹلر انڈسٹری اور سیاحت بری طرح متاثر ہے،اس سے وابستہ لوگوں نے حکومت سے پیکیج کے اعلان کا مطالبہ کیاہے

وزیرستان کے واحد کورونا مریض

وزیرستان کے واحد کورونا مریض کا صحتیابی کے بعد رقص


دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے جان لیوا کورونا وائرس کو شکست دے کر وزیر ستان سے تعلق رکھنے والے ایک مریض نے مقامی اتن رقص کرکے اپنی صحتیابی کی خوشی منائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف کی جانب سے ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سے صارفین اس معصومانہ خوشی کے اظہار پر ردعمل دے رہے ہیں اور اپنی پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں

کورونا کے ساتھ سندھ میں خسرہ

کورونا کے ساتھ سندھ میں خسرہ و دیگر امراض پھوٹنے کا خدشہ


سندھ میں کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ کئی دیگر وبائی امراض پھوٹ پڑنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے اور ماہرین صحت سمیت صوبائی حکام نے والدین سے بچوں کو فوری طور پر حفاظتی ٹیکے لگوانے کی اپیل کردی ہے
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق سندھ کے کئی علاقوں میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی ہے جو کہ بچوں کے لئے کورونا وائرس سے زیادہ متعدی اور خطرناک بیماری ہے، اس کے ساتھ ساتھ سندھ کے کئی علاقوں خصوصاً کراچی میں ڈرگ ریزسٹنٹ  ٹائیفائیڈ تشنج اور خناق کے کیسز میں بھی اضافہ ہوگیا ہے

Tuesday, April 21, 2020

پاکستان کی لاٹری نکل آئی

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی سعودی اعلان سے پاکستان کی لاٹری نکل آئی


جہاں ایک طرف دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے معیشت سست روی کی شکار ہے تو وہیں ایک تازہ ترین صورتحال کی وجہ سے پاکستانی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع کی جا رہی ہے
اس کی وجہ دنیا میں سب سے زیادہ تیل برآمد کرنے والے ملک سعودی عرب کی جانب سے یہ اعلان ہے کہ وہ تیل کی قیمتوں میں کمی کر رہا ہے
سعودی عرب نے جمعے کے روز روس سے تیل کی پیداوار میں کمی لانے سے متعلق مذاکرات ناکام ہونے کے بعد یہ اعلان کیا تھا جس کے بعد سے دنیا بھر کی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے گراوٹ دیکھنے میں آئی
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی سطح پر تیل کی مانگ میں کمی سے نمٹنے کے لیے گذشتہ دنوں تیل کے دو بڑے پیداواری ممالک سعودی عرب اور روس کے درمیان مذاکرات ہوئے تھے
سعودی عرب کی قیادت میں تیل پیدا کرنے والے 14 ممالک کی تنظیم اوپیک نے روس سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ تیل کی مانگ میں آنے والی کمی سے نمٹنے کے لیے اپنی پیداوار میں کمی لائے
مگر ان مذاکرات میں ناکامی کے بعد سعودی عرب نے اپنے تیل کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے
مجموعی طور پر تیل کی قیمت اس سے قبل اس سطح پر جنوری سنہ 2016 میں تھی اور یہ گذشتہ 16 سالوں میں تیل کی سب سے کم قیمت کے نزدیک ہے
اس صورتحال پر ماہرینِ معاشیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے لاٹری نکل آئی ہے اور تیل کی قیمتوں میں کمی سے مستقبل قریب میں عوام کو اور تیل پر منحصر صنعتوں کو بھی فائدہ حاصل ہوگا
تاہم ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت عوام کو اس کا پورا فائدہ نہیں پہنچا سکے گی

تیل کی قیمت گر گئی

دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تیل کی قیمت منفی سطح تک گر گئی


کورونا کی عالمی وبا میں تیل کی کھپت کم ہو جانے اور پیداوار بڑھ جانے کے باعث دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت منفی سطح تک گر گئی ہے
اس کا مطلب یہ ہے کہ تیل ساز کمپنیاں مئی میں تیل ذخیرہ کرنے کی سہولیات اور زخائر بھر جانے کے خطرے کے پیش نظر خریداروں کو خود سے پیسے ادا کر رہی ہیں
کورونا وائرس کی وبا کے باعث دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کے وجہ سے عالمی سطح پر تیل کی کھپت اور طلب میں بہت کمی آئی اور تیل کی منڈی کریش کر گئی ہے۔ جس کے نتیجہ میں تیل ساز کمپنیوں کو کرائے پر ٹینکرز لے کر اضافی تیل کو ذخیرہ کرنا پڑ رہا ہے اور اس سبب امریکی تیل کی قیمت منفی سطح تک گر گئی ہے
امریکہ کی تیل کمپنیوں کے مروجہ معیار ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ ڈبلیو ٹی آئی کے مطابق تیل کی قیمت منفی 37.63 ڈالر فی بیرل کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے

کورونا وائرس: بیماری کی علامات اور اس سے کیسے محفوظ رہا جائے

کورونا وائرس بخار کھانسی اور سانس میں دشواری اس بیماری کی علامات کیا ہیں اور اس سے کیسے محفوظ رہا جائے 


دنیا بھر میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے اور اب تک مصدقہ متاثرین کی تعداد 25 لاکھ کے قریب اور ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 70 ہزار کے قریب ہے۔ پاکستان پر نظر ڈالیں تو وہاں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 9200 سے زیادہ ہے جبکہ 190 سے زیادہ افراد اس وبا کے نتیجے میں ہلاک ہوئے ہیں۔
محققین کے مطابق دنیا میں کورونا سے متاثر ہونے والے 80 فیصد افراد میں اس کی معمولی علامات ہی دکھائی دی ہیں اور ایسے لوگ جن میں یہ علامات شدت سے پائی گئیں اقلیت میں ہیں
مسلسل کھانسی کا مطلب ہے کہ آپ قریباً ایک گھنٹے تک کھانستے رہیں ہوں یا چوبیس گھنٹے کے عرصے میں آپ کو کھانسی کے کم از کم تین دوروں کا سامنا کرنا پڑا ہو یعنی کہ آپ کی کھانسی عام حالات کے مقابلے میں زیادہ ہو
اس کا نتیجہ سانس پھولنے کی شکل میں بھی نکل سکتا ہے جسے اکثر سینے کی جکڑن، سانس لینے میں مشکل یا دم گھٹنے جیسی کیفیت بھی کہا جاتا ہے
اگر آپ کے جسم کا درجۂ حرارت 37.8 سنٹی گریڈ یا 98.6 فارن ہائٹ سے زیادہ ہو تو آپ کو بخار ہے۔ بخار کی صورت میں آپ کا جسم گرم ہو سکتا ہے، آپ کو سردی لگ سکتی ہے یا کپکپی طاری ہو سکتی ہے
ہم خود کو کیسے محفوظ رکھ سکتے ہیں
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے
  • اپنے ہاتھ ایسے صابن یا جیل سے دھوئیں جو وائرس کو مار سکتا ہو
  • کھانستے یا چھینکتے ہوئے اپنے منہ کو ڈھانپیں بہتر ہوگا کہ ٹشو سے اور اس کے فوری بعد اپنے ہاتھ دھوئیں تاکہ وائرس پھیل نہ سکے
  • کسی بھی سطح کو چھونے کے بعد اپنی آنکھوں  ناک اور منہ کو چھونے سے گریز کریں وائرس سے متاثر ہونے کی وجہ سے یہ آپ کے جسم میں داخل ہو سکتا ہے
  • ایسے لوگوں کے قریب مت جائیں جو کھانس رہے ہوں چھینک رہے ہوں یا جنہیں بخار ہو ان کے منہ سے وائرس والے پانی کے قطرے نکل سکتے ہیں جو کہ فضا میں ہو سکتے ہیں۔ ایسے افراد سے کم از کم ایک میٹر یعنی تین فٹ کا فاصلہ رکھیں
  • اگر طبیعت خراب محسوس ہو تو گھر میں رہیں اگر بخار ہو کھانسی یا سانس لینے ںمی دشواری تو فوری طبی مدد حاصل کریں۔ طبی حکام کی ہدایت پر عمل کریں

چینی اور گندم کا بحران

پاکستان میں چینی اور گندم بحران قومی احتساب بیورو کا تحقیقات کرنے کا اعلان




قومی احتساب بیورو نے ملک میں چینی اور گندم کے بحران کے بارے میں تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں تمام قانونی پہلووں کا جائزہ لیا جائے گا
اس بات کا فیصلہ منگل کے روز چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی سربراہی میں ہونے والے ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا ہے
اس سے قبل وفاقی تحققیاتی ادارے یعنی ایف آئی اے کے سربراہ واجد ضیا کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم نے ان دونوں معاملات پر تحقیقات کر کے رپورٹ رواں مہینے وزیراعظم کو پیش کی
وزیراعظم عمران خان نے اس معاملے کا فرنزک آڈٹ بھی کروانے کا حکم دیا ہے جس کی رپورٹ 25 اپریل تک وزیراعظم کو پیش کیے جانے کا امکان ہے

کراچی میں دکانیں کھولنے کا پلان تیار

کراچی میں تجارتی مراکز اور دکانیں کھولنے کا پلان تیار


کراچی میں تجارتی مراکز اور دکانیں کھولنے کے لیے 13 شعبوں کا تعین کرلیا گیا بازار اور دکانیں دن میں 8 گھنٹے کھولے جائیں گے
کریانہ مرغی اور گوشت کی دکانیں اور بیکریاں ہفتے میں 2 روز بند رکھنے کی تجویز جبکہ دودھ سبزی اور پھل کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورز پورا ہفتہ کھولنے کی اجازت ہوگی عید شاپنگ کے لیے 15رمضان کے بعد مزید نرمی کا امکان ہے
محکمہ لائیو اسٹاک اور فشریز نے مچھلیوں کے شکار پر پابندی میں نرمی کردی ہے
دوسری جانب کورونا وائرس ایس او پی کی خلاف ورزی پر کراچی میں تین صنعتی یونٹس سیل کر دیئے گئے

سورج کی تپش کورونا تباہ

سورج کی تپش کورونا کو جلد تباہ کرسکتی ہے


امریکی ماہرین کاکہنا ہے کہ سورج کی تپش کورونا وائرس کو جلد تباہ کرسکتی ہے
امریکا کی سرکاری لیبارٹری کی رپورٹ منظر عام پر آ گئی ہے جس میں دعوٰی کیا گیا ہے کہ سورج کی تپش کے ساتھ ہی کورونا وائرس کا خاتمہ ہو سکے گا
دوسری جانب امریکی محکمہ داخلہ نے اس حوالے سے بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی غیر مطبوعہ معلومات پر بات نہیں کر سکتے جس سے لوگ غلط اور غیر حقیقی نقطہ نظر قائم کریں ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمیوں میں بھی کورونا وائرس کے خاتمے کا امکان نہیں
واضح رہے کہ اس وقت امریکا کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے

Monday, April 20, 2020

پاکستان کی معیشت طویل لاک ڈاؤن برداشت نہیں کرسکتی شاہ محمود قریشی


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت طویل لاک ڈاؤن برداشت نہیں کرسکتی طویل لاک ڈاون سے ملک میں غربت کی سطح میں اضافہ ہوگا
شاہ محمود قریشی نے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی بھرپور انداز میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے، کمیٹی کو طویل دورانیہ کی پالیسیوں سےمتعلق تجاویز دینا چاہئیں
انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن پر صوبوں کے تجربات سے آئندہ کی پالیسی مرتب کرنا ہوگی صحت اور معیشت کے درمیان توازن پیدا کرنا ہوگا
                                                         
Dolittle (2020) Hindi Dubbed

Category : 
Latest Hollywood Hindi Dubbed Movie 2020
Genre : 
Action, Adventure, Comedy
Starcast : 
Robert Downey Jr ,Antonio Banderas, Michael Sheen
Language : 
Hindi + English 
BlueRal
  Download:  https://zee.gl/lUpwwr

کراچی: کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ 10 منٹ میں ملے گا ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی



کراچی کے ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی نے اعلان کیا ہے کہ ضلع جنوبی میں اب کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ 10 منٹ میں ملے گا
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی وقار مہدی کا ریپڈ ٹیسٹ کیا گیا، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع کے تمام افراد کا ٹیسٹ جلد کیا جائے گا
ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی نے مزید کہا کہ لیاری، گارڈن اور صدر کے علاقوں کے لیے ریپڈ ٹیسٹ کی ٹیمیں تشکیل دےدی ہیں

چین  دنیا کا سب سے بڑا فٹبال اسٹیڈیم بنانے کی تیاری


چین نے دنیا کے سب سے بڑے فٹ بال اسٹیڈیم کی تعمیرات کا آغاز کر دیا ہے

گوانگ ذو ایورگرینڈے نامی چینی فٹ کلب کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایک لاکھ سیٹوں پر مشتمل اسٹیڈیم کی تعمیرات کا آغاز ہو گیا ہے
کنول کے پھول کی شکل کا خوبصورت اسٹیڈیم2020 تک مکمل ہو جائے گا
امریکی ڈیزائنز حسن سید نے اسٹیڈیم کا ڈیزائن بنایا ہے

وزارت قومی صحت نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرادی


کورونا وائرس سے متعلق از خود نوٹس کیس میں وزارت قومی صحت نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے وزارت قومی صحت کی رپورٹ کے مطابق ملک سے 2 کروڑ ماسک اسمگل کرنے کے الزامات بے بنیاد ہیں
رپورٹ کے مطابق 35 لاکھ ماسک چین کی حکومت کی درخواست پر 5 چینی کمپنیوں کو ایکسپورٹ کیے گئے اور اِس معاملے کی تحقیقات ایف آئی اے کررہا ہے ملک میں فیس ماسک کی کمی نہیں ہے

سندھ میں کورونا کے 227 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں مرتضی وہاب


ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 227 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے 24 گھنٹوں کے دوران 16 سو افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے ہیں

کورونا پیرس میں طبی عملے کو خراج تحسین


طبی عملےکو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے فرانس کے دارالحکومت پیرس کے باشندوں نے اپنے گھروں کی بالکنیوں میں کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں
پیرس کے شہریوں نے برتن بجاکر میوزک پرفارمنس دی اور یکجہتی کے گیت     گنگنائے   
واضح رہے کہ کورونا وائرس سے فرانس میں 19ہزار سے زائداموات اور1لاکھ سے زائدمتاثر ہیں جبکہ مہلک وبا سے اب تک 210ممالک متاثر ہوچکے ہیں جس میں 1لاکھ 65 ہزار2سو 29اموات اور24لاکھ سے زائدمتاثر ہوچکے ہیں.

جمعہ یومِ توبہ اور یوم رحمت کے طور پر منایا جائے گا فردوس عاشق اعوان



وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوانکا کہنا ہے کہ جمعہ یومِ توبہ اور یوم رحمت کے طور پر منایا جائے گا
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی نے بتایا کہ وزیراعظم نے علمائے کرام کے تمام مطالبات سنے

Sunday, April 19, 2020

                        Bloodshot


Movie Description : 
Ray Garrison, a slain soldier, is re-animated with superpowers
Genre : 
Action, Drama, Sci-Fi
Starcast : 
Eiza González, Sam Heughan, Vin Diesel, Guy Pearce
               
HDRip
Download:                                     https://zee.gl/Qau3z