یہ کس ملک کا آرمی چیف زمین پر ہاتھ جوڑے بیٹھا ہے جان کر یقین نہ آئے
تھائی لینڈ کے آرمی چیف کی ایک تصویر انٹرنیٹ پر بہت وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ زمین پر ہاتھ جوڑے بیٹھا ہوتا ہے اور صارفین حیرت سے مبہوت ہیں کہ یہ کہاں کا آرمی چیف ہے جو اس حالت میں بیٹھا ہے میل آن لائن کے مطابق دراصل یہ تھائی لینڈ کی روایت ہے کہ جب کوئی بادشاہ یا ملکہ کے سامنے جاتا ہے، خواہ آرمی چیف ہی کیوں نہ ہو وہ اسی طرح ہاتھ جوڑے گھٹنوں کے بل چل کر جاتا ہے اور جب تک ان کے سامنے رہے اسی حالت میں رہتا ہے
رپورٹ کے مطابق یہ تصویر بنکاک رجمنٹ کی ہے جہاں گزشتہ دنوں بادشاہ مہا وجیرالونگ کورن اور ان کی چوتھی اہلیہ ملکہ سوتھیدا نے دورہ کیا اور فوج کی طرف سے بنائے گئے حفاظتی لباس کا معائنہ کیا جو فوج نے کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے تیار کیا ہے جب تک بادشاہ اور ملکہ لباس کا معائنہ کرتے رہے اور اس کے متعلق بریفنگ لیتے رہے آرمی چیف اور دیگر فوجی عہدیدار ان کے سامنے گھٹنوں کے بل ہاتھ جوڑے کھڑے رہے واضح رہے کہ بادشاہ مہاوجیرا چند دن قبل ہی جرمنی سے واپس تھائی لینڈ لوٹے ہیں انہوں نے جرمنی میں ایک پورا ہوٹل بک کروایا تھا اور 20داشتاﺅں کے ہمراہ وہاں قرنطینہ میں رہے تھائی لینڈ میں اس وجہ سے عوام کی طرف سے ان پر کڑی تنقید کی گئی کہ جب پورا ملک کورونا سے لڑ رہا ہے، بادشاہ جرمنی میں چھٹیاں منا رہا ہے انٹرنیٹ پر تھائی شہریوں نے ’ہمیں بادشاہ کی ضرورت ہی کیا ہے کا ایک ٹرینڈ بھی چلایا واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں اب تک کورونا وائرس کے 3ہزار کیس سامنے آچکے ہیں اور 54اموات ہو چکی ہیں
No comments:
Post a Comment