کئی ہفتوں تک موت کی افواہوں کے بعد بالآخر شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان منظر عام پر آگئے
پیانگ یانگ(مانیٹرنگ ڈیسک) تین ہفتوں سے شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان کی موت کی افواہیں گردش میں تھیں لیکن بالآخر گزشتہ روز وہ تین ہفتے بعد منظرعام پر آ گئے اور ان کی موت کی افواہیں دم توڑ گئیں میل آن لائن کے مطابق کم جونگ ان نے اتنے دن بعد ایک فرٹیلائزر فیکٹری کی افتتاحی تقریب میں سامنے آئے۔ شمالی کوریا کے شہر سن چون میں قائم کی گئی اس فیکٹری کا انہوں نے افتتاح کیا اور اس موقع پر بنائی گئی ان کی ویڈیوز اور تصاویر شمالی کورین میڈیا نے نشر کیں جن سے عالمی میڈیا میں ان کے متعلق گردش کرتی افواہیں دم توڑ گئیں
No comments:
Post a Comment