ca-app-pub-5885948388119491~6938255745 N-S-K: Curfew, a new system for detecting violations

Monday, May 11, 2020

Curfew, a new system for detecting violations

کرفیو خلاف ورزیاں پکڑنے کے لیے نیا سسٹم

ابوظبی پولیس نے نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اور کرفیو کی پابندی نہ کرنے والوں کو پکڑنے کے لیے ریڈار سسٹم کا استعمال کر شروع کر دیا ہے  
الامارات الیوم کے مطابق کرفیو کے دوران مقامی شہری اور غیرملکی روزانہ رات دس بجے سے صبح چھ بجے تک گھروں میں ر ہنے کے پابند ہیں اس دوران گھروں سے نکلنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی.
الامارات الیوم کے مطابق ابوظبی پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ  وہ کرفیو کے دوران گھروں سے نہ نکلیں
اس دوران صرف ہسپتالوں ہیلتھ سینٹرز سے ادویات اور علاج کے لیے نکلنے کی اجازت ہے۔ اس کے علاوہ کسی اور کام کے لیے نکلنے پر پابندی ہے نکلتے وقت ماسک پہننا اور دستانے استعمال کرنا ضروری ہے سماجی فاصلے کی پابندی بھی کی جائے
ابوظبی کے پبلک پراسیکیوٹر نے اعلان کیا ہے کہ جو شخص بھی رات دس بجے سے صبح چھ بجے کے دوران انتہائی ضرورت کے بغیر گھر سے نکلے گا اس پر دو ہزار درہم کا جرمانہ ہوگا
نئے کورونا وائرس کے اقدامات کی خلاف ورزی پر اعتراض پبلک پراسیکیوشن کے لنک پر جاکر ریکارڈ کرایا جاسکتا ہے اعتراض ریکارڈ کراتے وقت جرمانے کے غلط ہونے کا ثبوت بھی منسلک کرنا ہوگا

No comments:

Post a Comment